علی رضا عابدی قتل کیس کے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد


انسداد دہشتگردی کی عدالت نے علی رضا عابدی قتل کیس کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عدالت نے علی رضا عابدی قتل کیس کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئےریمارکس دیئے کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے۔
انسداددہشتگردی عدالت نے کراچی میں گزشتہ سال دسمبر میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزم ابوبکر، محمد غزالی اور فاروق کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان پر سہولت کاری کے شواہد موجود ہیں ضمانت پر رہائی کا حکم نہیں دے سکتے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان علی رضا عابدی کے قاتلوں کے سہولت کار ہیں۔
واضح رہے کہ علی رضا عابدی کو ڈیفنس فیز 5 کے علاقے خیابان غازی میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس نے اس واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا تھا۔