الحدیدہ پرسعودی اتحادی افواج کے میزائل حملے / جوابی کارروائی میں 7 سعودی ہلاک


الحدیدہ پرسعودی اتحادی افواج کے میزائل حملے / جوابی کارروائی میں 7 سعودی ہلاک

یمنی سرکای فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے الحدیدہ پر سعودی اتحادی افواج کے میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 7 اہلکاروں کو ہلاک کردیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ اہلکاروں نے یمن کے شہر الحدیدہ پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں دسیوں رہائشی مکانات کو سخت نقصان پہنچا۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی کرائے کے فوجی اہلکاروں نے الحدیدہ بندرگاہ کے مضافاتی علاقے الزعفطران اور الشیخ پر شدید گولہ باری کی۔
یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے اتحادی افواج کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 7 اہلکاروں کوہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ روز یمنی فوج نے سعودی اتحاد کے مراکز اور ملک خالد ائیربیس پر ڈرون حملے کئے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا یمنی ڈرون نے ''خمیس مشیط'' کے ائربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی امریکی افواج نے گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران 25 مرتبہ یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور کئی فضائی حملے بھی کئے۔
انہوں نے کہا یمنی قوم کے خلاف جارحیت کے خاتمے تک جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری