عراقی فضائیہ کی تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری
عراقی فضائیہ نے صوبہ نینوا میں امریکا، اسرائیل اورسعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے نے عراقی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لڑاکا طیاروں نے تکفیری دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 3داعشی ہلاک اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ نینوا کے ''سنیسلہ جھیل'' کے مضافات میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں 23 خفیہ ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔
عراقی فورسزکا کہنا ہےکہ ''الشمسیات جزیرے'' میں بھی 4 داعشی دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کے 4 خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ عراق اور شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
مزید پڑھیں