صرف دعا سلام یا ٹرمپ کا پیغام؛ عمران خان اور اردغان کا ٹیلی فونک رابطہ


صرف دعا سلام یا ٹرمپ کا پیغام؛ عمران خان اور اردغان کا ٹیلی فونک رابطہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر اردغان کے درمیان ایسے وقت میں رابطہ ہوا ہے جب امریکا اور ترکی کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر اردغان کے درمیان ایسے وقت میں رابطہ ہوا ہے جب ایک طرف عمران خان چند روز قبل ہی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کرکے امریکی دورے سے پاکستان لوٹے ہیں اور دوسری طرف امریکا اور ترکی کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔
وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترک صدر نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق پاک ترک قیادت نے دو طرفہ برادرانہ تعلقات اور تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدررجب طیب ایردووان نے دوطرفہ تعاون کے اہم شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر اردغان کے درمیان ایسے وقت میں رابطہ ہوا ہے جب ایک طرف عمران خان چند روز قبل ہی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کرکے امریکی دورے سے پاکستان لوٹے ہیں اور دوسری طرف روس سے ایس 400 دفاعی نظام لینے پرامریکا اور ترکی کے تعلقات تناو کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ اپنے حالیہ سرکاری دورے میں عمران خان نے امریکا کو یقین دلایا ہے کہ خطے میں امن و امان کے استحکام کے لئے پاکستان ہر مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری