اسد عمر نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید کردی


سابق وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کی تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے نجی ٹی وی ” ہم نیوز “ کے حوالےسے خبر دی ہے کہ اسد عمر نے ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن میری نہیں۔
انہوں نے کہا کہ استعفیٰ والی بات کس نے اڑائی ہے اور اس کو مصطفیٰ کمال کے ساتھ کیوں ملایا جارہاہے؟ ۔
یاد رہے کہ اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قلمدان تبدیل کیے جانے پر نیا عہدہ لینے سے انکار کر دیا تھا اور کابینہ سے مستعفیٰ ہو گئے تھے تاہم بعدازاں وہ مان گئے اور انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی سربراہی قبول کی تھی اور اب وہ یہ ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔