وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر کتنا خرچہ آیا تفصیلات جاری


وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا پر کتنا خرچہ آیا تفصیلات جاری

حکومت پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حکومت کی جانب وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکا کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق عمران خان کے دورہ امریکا پر 67 ہزار 180 ڈالرز ( پاکستانی 1 کروڑ 10 لاکھ روپے) خرچ ہوئے۔
حکومت کی جانب سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ 27 رکنی وفد امریکا گیا تھا، وفد کے فضائی سفر پر 60 لاکھ روپے اور ان کے ہوٹل اخراجات کی مد میں ساڑھے 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔
دستاویز کے مطابق دورہ امریکا میں وزیراعظم اور ان کے وفد کے کھانے پر 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے، وزیراعظم نے 7 لاکھ روپے ٹپ کی مد میں خرچ کیے اور ایک لاکھ 42 ہزار کے تحائف تقسیم کئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری