کوئی مسلمان کسی بے گناہ کی جان نہیں لے سکتا، ڈاکٹر طاہرالقادری


قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نےکہا ہے کہ اسلام امن اور بین المذاہب رواداری کا علمبردار ہے، کوئی مسلمان انتہا پسند ہو سکتا ہے اور نہ کسی بے گناہ کی جان لے سکتا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے منعقدہ الہدایہ کیمپ 2019 ء سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نےکہا کہ اسلام امن اور بین المذاہب رواداری کا علمبردار ہے، کوئی مسلمان انتہا پسند ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات بین المذاہب مکالمہ اور رواداری کے فروغ کیلئے فکری بنیادیں فراہم کرتی ہیں۔ میثاق مدینہ اور ریاست مدینہ اس کا ایک شاندار ماڈل ہے، امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا چاہتی ہے تو اسے اسلاف کے علم و تحقیق والے راستے پر چلنا ہو گا اور مسلم ممالک کو نوجوانوں کی کردار سازی اور تعلیم و تربیت پر بھاری انویسٹمنٹ کرنا ہو گی۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جہالت ،تنگ نظری اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنا اسلام کی بنیادی تعلیمات ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے منعقدہ الہدایہ کیمپ 2019 ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ الہدایہ کیمپ میں برطانیہ، یورپ اور نارتھ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد نوجوان جن میں خواتین بھی شامل ہیں شریک ہیں، یہ دو روزہ کیمپ آج 3اگست کو انعقاد پذیر ہو گا اور دو روزہ کیمپ کے اختتام پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری برٹش نوجوانوں کے سوالات کا جواب بھی دیں گے۔