بھارت انسانی حقوق کی پامالی کی شرمناک سطح تک جاپہنچا ہے، اسد عمر
اسد عمر نے بھارتی فوج کے کلسٹرایمونیش کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے بالاکوٹ کے بعد ملی رسوائی سے بھارت نے سبق نہیں سیکھا، کلسٹرایمونیش کے استعمال سے بھارت انسانی حقوق کی پامالی کی شرمناک سطح تک جاپہنچا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں نئی شرارت کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی خاموشی سے فائدہ اٹھا کر بھارت معصوم کشمیریوں پرظلم بڑھارہا ہے، بھارت کا یہ رویہ خطے کی سلامتی اور امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ بھارت 70 سال سے کشمیریوں کی آزادی کے لیے جدو جہد کچلنے کی کوششیں کررہا ہے، مسلسل ناکامی سے تنگ انتہا پسند بھارتی قیادت ظلم وسفاکیت کی انتہا چاہتی ہے، بھارت کے حربے اور سارے مذموم ارادے ان شاءاللہ خاک میں مل جائیں گے۔