محمد جواد ظریف پوری ایرانی قوم کا نمائندہ ہے، حسن روحانی


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف پر امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے ظریف پوری دنیا میں ایرانی قوم کی نمائندگی کرتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیرخارجہ پر امریکی پابندی کو بچہ گانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے مطالبے کے بعد کیا وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، پابندیوں سے ظاہر ہے کہ امریکا جھوٹ بول رہا ہے۔
صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ پوری قوم اورحکومت ایک پیج پرہیں اور ہماری خارجہ پالیسی ایک مخصوص گروپ سے متعلق نہیں بلکہ تمام ایرانی عوام سے متعلق ہے۔
خیال رہے کہ ایران کی جانب سے امریکی فوجی ڈرون گرائے جانے کے بعد ایران پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید پابندیاں عائد کی ہیں۔