کوئٹہ میں یکم سے 10 محرم تک ڈبل سواری پر پابندی کا اعلان
حکومت بلوچستان نے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی، پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، پوسٹرز اور وال چاکنگ پر بندی عائد کی گئی ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق ماتمی جلوسوں کی راستے اور امام بارگاہوں کے قریب کی دکانوں اورمکانات کی انتظامیہ سے اجازت لئے بغیر کرایہ داری پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہرقسم کے نفرت انگیز مواد، کتابیں، میگزین اور کیسٹس کی فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔ماتمی جلوس کے دوران ہر قسم کے بھکاریوں اور بھیک مانگنے پر بھی پابندی ہوگی۔