یمنی فوج کی سعودی اتحادی افواج کے خلاف کارروائی، متعدد اہلکار ہلاک


یمنی سرکاری فوج نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی عرب کے کرایے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ آل سعود کے دہشت گرد اہلکاروں کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے متعدد افراد کو ہلاک یا زخمی کردیاہے۔

المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے جوانوں نے آل سعود کے کرایے کے فوجیوں کے کیمپوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے۔

یمنی فوج نے جیزان کے علاقے ''الطوال'' میں سعودی اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیا ہے، یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں ایک بکتربندگاڑی تباہ اور متعدد کرایے کے فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کا کہنا ہے کہ الطوال کے مضافاتی علاقوں کو سعودی اتحادی افواج کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیاہے۔

دوسری طرف آل سعود کے اتحادی افواج نے صوبہ صعدہ کے علاقے ''منبہ'' میں رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو سخت نقصان پہنچا ہے۔