سعودی تیل کمپنی آرامکو پر ایک بار پھر ڈرون حملہ


سعودی تیل کمپنی آرامکو پر ایک بار پھر ڈرون حملہ

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی تیل کمپنی آرامکو پر ایک بار پھر ڈرون حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب کی ریاستی تیل کمپنی 'آرامکو' کے انفراسٹرکچر مقامات پر ڈرون حملے کیے ہیں۔

یمنی سرکاری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی تیل کمپنی پر ایک بار پھر کامیاب ڈرون حملہ کیا ہے۔

دوسری طرف سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ریاستی تیل کمپنی 'آرامکو' کے انفراسٹرکچر مقامات پر ڈرون سمیت متعدد حملے کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں پائپ لائن کے ساتھ پمپنگ اسٹیشن پر آگ بھڑک اٹھی، آرامکو نے پائپ لائن کے ذریعے پیٹرولیم کی پمپنگ روک دی ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 مئی 2019 کو بھی یمنی فورسز نے سعودی دارالحکومت ریاض کے خطے میں تیل کی اہم تنصیبات پر ڈرون حملے کیے گئے تھے، بحیرہ احمر پر قائم یانبو بندرگاہ کے پاس مشرق مغرب پائپ لائن کو تیل فراہم کرنے والے پیٹرولیم پمپنگ اسٹیشن پر ڈرون سے حملے کیے گئے تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور آرامکو کو تیل کی ترسیل روکنا پڑی تھی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری