سعودی بری افواج کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت میں مکمل تعاون کریں گے، جنرل باجوہ


سعودی بری افواج کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت میں مکمل تعاون کریں گے، جنرل باجوہ

پاکستان آرمی چیف نے سعودی بری افواج کے سربراہ سے جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات کے دوران کہا کہ سعودی بری افواج کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت میں مکمل تعاون کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ آرمی چیف اور سعودی بری افواج کے سربراہ نے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں سربراہان نے خطے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سعودی بری افواج کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت میں مکمل تعاون کریں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد ال موتیر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی جبکہ مہمان کمانڈر کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر سعودی بری افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ محمد ال موتیر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور خطے میں امن کے لیے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری