فضل الرحمن کی مارچ، آزادی نہیں آزاری مارچ ہے، حامد موسوی


فضل الرحمن کی مارچ، آزادی نہیں آزاری مارچ ہے، حامد موسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ اسلام آباد میں آزادی مارچ کے نام پر ہونے والا’’ آزاری مارچ ‘‘ ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے جو فوج کی عزت نہ کرے وہ پاکستان کی عزت نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم مسئلہ کشمیر کی طرف متوجہ ہو، دنیا کا ہر مذہب ایک مسیحا مہدی موعود کی آمد کا قائل ہے۔ دادو میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کھلی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شاتم امام زمانہؑ کودہشت گردی ایکٹ کے تحت سزا دے۔

انہوں نے کہاکہ استعمار جن دہشت گردوں کوتیار کرتا ہے پھر انہیں اپنے ہاتھوں سے مارتا ہے،پاکستان میں دو قومی نظریہ کی بجائے دشمن کے ایجنڈوں کی حفاظت کی گئی جس کے سبب ہزاروں افراد دہشت گردی کا نشانہ بن گئے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری