بھارت اور جاپان کا مشترکہ اعلامیہ پاکستان دشمنی پر مبنی ہے، دفترخارجہ
پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نے 30 نومبر کے جاپان، بھارت کے نئی دہلی مشترکہ اعلامیہ کو مسترد کر دیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی سرحد پار دہشتگردی کے پیرائے میں مبینہ مہم پاکستان دشمنی پر مبنی ہے، بھارت کے سرحد پار دہشتگردی کے پروپیگنڈہ سے دنیا واقف ہے.
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت عرصہ دراز سے اپنے غیرقانونی، غاصبانہ اقدامات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے مخصوص مہم پر عمل پیرا ہے،بھارت، مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔
مزید پڑھیں