ریلوے کے سارے مسئلوں کا حل ایم ایل ون ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے سارے مسئلوں کا حل ایم ایل ون ہے، ریلوے کی گاڑیوں میں بھی مانیٹرنگ سسٹم لگا رہے ہیں جبکہ کے بی ایکس میں نئے دو دفتر ہم کھول رہے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ٹریک پر اجازت دی جائیگی کہ لوگ کرایہ دیکر ٹریک استعمال کریں، جبکہ حیدر آباد، کراچی، گوجرانوالہ شٹل سروس چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف جیل میں جاکر زیادہ بیمار ہو جاتے ہیں، مولانا سے میں دسمبر کے بعد بات کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹنشن طے ہے جب فیصلہ تحریری آجائے گا پھر حکومت اپنا بتائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سفید اور کالےکوٹ کی لڑائی میں کالے کوٹ کوندامت ہوئی ہے، لوگوں نے وکلاء کو لعنت ملامت کی۔
شیخ رشید نے کہا کہ اگر ہم نے اکانومی اور گورننس کو بہتر کرلیا تو 5 سال کے بعد اگلے الیکشن میں بھی ہمیں ہی ووٹ ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آج بہت بڑا دن ہے جب آرمی پبلک میں بچوں نے شہادت حاصل کی اور دنیا کو باورکرایا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ قائداعظم کا فلسفہ بھارت میں آج بولا جارہا ہے، شریعہ بل کے خلاف بھارت میں مسلمان یک زبان ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے مل بیٹھ کر بات کرنے کا موقع ہے، مولانا سے میں دسمبر کے بعد بات کرونگا، بلاول کو پلی بارگین کرانی ہے 5بڑی کمپنیوں کے گھپلوں میں ان کا نام ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ زرداری صاحب کی ضمانت ہوگئی خوشی کی بات ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال بہت سارے نیا سال لندن میں منا رہے ہیں۔