شیخ رشید سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف عدالت میں گواہی دیں گے


شیخ رشید سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف عدالت میں گواہی دیں گے

وزیر ریلوے شیخ رشید ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف نیب کے گواہ بن گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایل این جی کیس میں وزیر ریلوے شیخ رشید سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں گواہی دیں گے۔

نیب مجموعی طور پر 59 گواہان عدالت میں پیش کرے گا جس میں شیخ رشید احمد بطور شکایت کنندہ نیب کے پہلے گواہ ہوں گے۔

وزارت توانائی کے 4 افسران بھی گواہان میں شامل ہیں جن میں وزارت توانائی کے محمد حسن بھٹی، نواز احمد ورک، عبدالرشید جوکھیو اور عمر سعید سمیت قائمقام جنرل منیجر سوئی سدرن گیس فصیح الدین کا نام شامل ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری