پاکستان کے خلاف بھارتی بیانات قابل مذمت اور بے بنیاد ہیں، عائشہ فاروقی


پاکستان کے خلاف بھارتی بیانات قابل مذمت اور بے بنیاد ہیں، عائشہ فاروقی

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا بھارت مشترکہ اعلامیے میں بھارتی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے بیانات قابل مذمت اور دعوے بے بنیاد ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان عائشہ فاروقی نے بتایا کہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور دھمکیاں خطے کے امن کے لیے خطرناک ہیں اور بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سنگین صورت حال کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔

دفترخارجہ کی ترجمان کا کہناہے کہ پاکستان کے تحفظات سے متعلق امریکا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری