بھارت، کالا قانون واپس لو،سی اے اےواپس لو،این آرسی واپس لو، کے نعروں سے گونج اٹھا+ تصاویر


بھارت، کالا قانون واپس لو،سی اے اےواپس لو،این آرسی واپس لو، کے نعروں سے گونج اٹھا+ تصاویر

بھارت میں لاکھوں کی تعداد میں ہندو مسلم آئے سڑکوں پر،احتجاج پر امن ماحول میں جاری،پولس کے جوان جگہ جگہ تعینات،بند کو راجد،بایاں محاذ،سماج وادی پارٹی،رالالوسپا اور دوسری پارٹیوں کی حمایت۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف مظاہروں میں شدت آئی ہے اور مظاہرین یہ ملک ہمارا ہے،ہندو مسلمان سکھ عیسائ ہیں آپس میں بھائی بھائی،تانا شاہی نہیں چلے گی،جیسے نعروں کے ساتھ آج بڑی تعداد میں ہندو مسلمان پٹنہ کی سڑکوں پر اترے۔

شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف راجد اور اس کی اتحادی پارٹیوں کی جانب سے بہار بندکی حمایت میں بایاں محاذ،سماج وادی پارٹی،رالالوسپا کے ساتھ لاکھوں ہندو مسلمان احتجاج میں شامل ہوئے۔

تسنیم نیوز کے نامہ نگار مسرور فیضی کے مطابق اشوک راج پتھ،ڈاک بنگلہ چوراہا،انکم ٹیکس گولمبر پر دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود بھاڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے اور کالا قانون واپس لینے کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے خلاف جم کر مظاہرہ کیا۔

 

 

پھلواری شریف،انیس آباد،راجند نگر،راجا بازار سمیت راجدھانی پٹنہ کی مارکیٹ اور دکانیں بند رہیں۔

 

مختلف شاہراہوں سے مظاہرین گاندھی میدان کے احاطہ میں جب جمع ہوئے، بھیڑ کو دیکھتے ہوئے پہلے سے ہی پولس کے جوان اور فوجی دستہ کو تعنیات کیا گیا ہے

فی الحال مظاہرہ پر امن چل رہا ہے پھلواری شریف میں احتجاج کے دوران دو گرپوں میں مارپیٹ اور گولی چلنے کی خبر ہے۔پٹنہ کے علاوہ بہار کے متعدد اضلاع مظفر پور،بھاگلپور،دربھنگہ،ویشالی،سمستیپور،سیتا مڑھی، آرہ،گیا اور دوسرے اضلاع میں بھی بند کا پورا پورا اثر دکھا۔

 

 

بھاگلپور سے بھی معمولی جھڑپ کی خبر موصول ہوئ ہے۔

 ملک کے تمام شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں،اتر پردیش میں درجنوں ہلاکتیں ہوئیں ہیں،متعدد جگہوں پر گرفتاریوں کابھی سلسلہ جاری ہے۔

ادھر جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی میں مظاہرین کے ساتھ وکلاء بھی آئے اور وکیلوں نے اپنا احتجاج درج کرایا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری