بابری مسجد کے ملبے کو ادھر ادھر نہیں پھینکا جا سکتا، مسجد ایکشن کمیٹی


بابری مسجد کے ملبے کو ادھر ادھر نہیں پھینکا جا سکتا، مسجد ایکشن کمیٹی

بابری مسجد کی بازیابی کے لیے طویل جد و جہد کرنے والی مسلم تنظیموں نے کہاہے کہ مسجد تو انہیں نہیں ملی تاہم اس کے ملبے پر مسلمانوں کا حق ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے اس معاملے پر ایک اجلاس طلب کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بابری مسجد کے ملبے پر مسلمانوں کو اپنا دعوی پیش کرنا چاہیے۔

 کمیٹی کے رکن اور مسجد کے وکیل ظفر یاب جیلانی کا کہناتھا کہ بابری مسجد کے ملبے کو ادھر ادھر نہیں پھینکا جا سکتا،اس سلسلے میں ہماری ایک میٹنگ ہوئی اور علماء سے مشورہ کیا گیا۔

مسجد کی باقیات کو ادھر ادھر نہیں رکھا جا سکتا۔ اس سے مسلمانوں کو ٹھیس پہنچے گی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری