پاکستان کی ایران-امریکا کشیدگی میں کمی کی کوششیں جاری


پاکستان کی ایران-امریکا کشیدگی میں کمی کی کوششیں جاری

پاکستانی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مشرق وسطیٰ میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مختلف ممالک کے دورے پر ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوامِ متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے ایک روزہ دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں

نیویارک میں موجود عہدیداروں نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ

ڈان اخبار نے خبر دی ہے کہ  اقوامِ متحدہ کی ترجمان اسٹیفنی دجارک نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی اقوامِ متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات کا انتظام ’پاکستانی مشن کی درخواست‘ پر کیا گیا اور ’سیکریٹری جنرل دورے پر آئے وزرائے خارجہ سے بخوشی ملاقات کرتے ہیں‘۔

دوسری جانب دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی 15 سے 17 جنوری 2020 تک نیو یارک اور واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

اس دوران محمود قریشی نیویارک میں سیکریٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کی قیادت جبکہ واشنگٹن اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو، قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن اور دیگر اعلٰی حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ وزیر خارجہ کیپٹل ہل میں بھی ملاقات کریں گے جبکہ دورہ کے دوران میڈیا، تھنک ٹینک اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں بھی ان کی مصروفیات میں شامل ہیں۔

امریکا میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں 5 اگست کے بھارتی یک طرفہ اقدام کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال اور"افغان امن عمل" سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

اپنے حالیہ دورے کے دوران وزیر خارجہ ایران اور سعودی عرب جا کر ان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کر چکے ہیں جس میں انہوں نے دونوں ممالک پر تحمل سے کام لینے پر زور دیا تھا۔

کشمیر کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اقوامِ متحدہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکا اس معاملے پر مسلسل رابطے میں ہے ’ہم نے پاکستان اور بھارت دونوں سے بات کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ کشمیر میں کسی بھی سیاسی صورتحال میں انسانی حقوق کو بہرصورت مدِنظر رکھنے کی ضرورت ہے‘۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری