شیخ رشید اور اسد عمر سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے


شیخ رشید اور اسد عمر سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

پاکستان ریلوے خسارہ کیس میں وزیرریلوے شیخ رشید اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عدالت نے دونوں وفاقی وزرا کو طلب کر رکھا ہے جبکہ ریلوے سے بزنس پلان اور سرکولر ریلوے منصوبے پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس  گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ  پاکستان ریلوے میں خسارہ کیس کی سماعت  کرے گا، وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔

دوران سماعت سانحہ تیزگام انکوائری رپورٹ کےنئےپہلو پربھی بات ہونےکاامکان ہے۔

یاد رہے سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا جبکہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، اٹارنی جنرل پاکستان اور سیکریٹری پلاننگ، چیف سیکریٹری سندھ، چیئرمین،سی ای او ریلوے و دیگر کو بھی نوٹس جاری کئے گئے تھے۔

سپریم کورٹ نے ریلوے سے بزنس پلان اور سرکلر ریلوے پر عملدرآمدرپورٹ طلب کر رکھی ہے جبکہ وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر سے ایم ایل ون کے ٹینڈر میں تاخیر پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے 28 جنوری کو ہونے والے سماعت میں سپریم کورٹ نے ایم ایل ون کی منظوری ترجیحی بنیادوں پر دینے کا حکم دیتے ہوئے شیخ رشید سے ریلوے کا بزنس پلان طلب کرتے ہوئے کہا تھا پلان پرعمل نہ کیا توتوہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

عدالت نے کہا تھا سرکلر ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے مزید وقت نہیں دیا جائے گا، سرکلر ریلوےسے بے گھر ہونیوالوں کی بحالی ریلوے کی ذمہ داری ہوگی۔

سپریم کورٹ نے وزارت منصوبہ بندی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پروزیرمنصوبہ بندی اورپلاننگ کمیشن حکام کو طلب کرلیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری