صدرعارف علوی سبی میں تاریخی میلے کا افتتاح کریں گے


صدرعارف علوی سبی میں تاریخی میلے کا افتتاح کریں گے

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں گورنرامان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ان کا استقبال کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صدر عارف علوی کوئٹہ میں کچھ دیر قیام کے بعد صدر مملکت بذریعہ ہیلی کاپٹر سبی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سبی کے تاریخی میلے کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ سبی میلہ کا انعقاد پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے سبی شہر میں ہر سال منایا جاتا ہے۔سالانہ سبی میلہ کا آغاز جنوری 1885ء میں ہوا تھا۔

سبی میلہ کا مقصد جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے منڈی بنانا تھا اس لئے اسے سبی میلہ مویشیاں و اسپاں بھی کہا جاتا ہے۔ میلہ میں مختلف پروگراموں کا انعقاد ہوتا ہے۔ آتش بازی میوزیکل اور کلچرل شو منعقد کیے جاتے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری