چین؛ کورونا وائرس بے قابو، عوام میں شدید خوف، مزید108 افراد جان کی بازی ہارگئے


چین؛ کورونا وائرس بے قابو، عوام میں شدید خوف، مزید108 افراد جان کی بازی ہارگئے

چین میں کورونا وائرس سے مزید 108 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 2112 ہو گئی، چین میں متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں پیرا میڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔ چین میں ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کورونا وائرس سے ایران میں بھی 2 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تائیوان، فلپائن، ہانگ کانگ، جاپان اور فرانس میں 5 افراد مرچکے ہیں، دیگر کئی ملکوں میں متعدد افراد بیماری میں مبتلا ہیں۔

چین کے شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے پلازما تھراپی کا آزمائشی استعمال کیا جارہا ہے، عالمی ادارہ صحت نے پلازما تھراپی کو بہت درست قرار دیا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف طریقۂ علاج کے سلسلے میں پلازما تھراپی ایک اہم دریافت ہے۔

شنگھائی پبلک ہیلتھ کلینک کے مطابق پلازما تھراپی کو جانچنے کے لیے اسپیشل کلینک بنائے گئے ہیں، جبکہ تھراپی کے لیے کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کو منتخب کیا جا رہا ہے جو طریقۂ کار کے لیے خون دینے پر رضا مند ہیں، پلازما تھراپی کے ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری