زائرین کو کورونا وائرس کے پھیلاو کاذمہ دار قرار دیا جانا افسوسناک ہے، علامہ باقرزیدی


زائرین کو کورونا وائرس کے پھیلاو کاذمہ دار قرار دیا جانا افسوسناک ہے، علامہ باقرزیدی

مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کی بجائے عوام میں خوف پھیلانے کے لیے جاری مہم تشویشناک ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ باقر زید کا کہناہے کہ سندھ حکومت کے ذمہ داران کی جانب سے زائرین کو کراچی سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کاذمہ دار قرار دیا جانا انتہائی غیر مناسب اور قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں کورونا وائرس سے خوفزدہ عوام کو ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے انتہائی معمولی قیمت کے ماسک اور جراسیم سے بچاو کیلئے لیکویٹ کو انتہائی مہنگے داموں فروخت کر کے مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مقامات مقدسہ کی زیارات سے واپس آنے والے زائرین کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے بارڈر اور ائیر پورٹس پر طبی معائنہ اور ا سکریننگ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر موثرانتظام کیا جائے۔

علامہ باقر زیدی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان ملک بھر میں ملت جعفریہ کے خلاف منفی پراپیگنڈے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری