کورونا وائرس؛ عالمی ادارہ صحت کا پاکستان کے ساتھ تعاون کا عزم


کورونا وائرس؛ عالمی ادارہ صحت کا پاکستان کے ساتھ تعاون کا عزم

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے خلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے تعاون کا عزم کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا کا کہنا تھا کہ ‘حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کیے گئے فوری اقدامات سے میں متاثر ہوا ہوں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ڈبلیو ایچ اور ہر قدم پر تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے’۔

عالمی ادارہ صحت نے مزید اعلان کیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے، مدافعتی اقدامات اور تیاریوں کے لیے حکومت سے مزید تعاون کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو کراچی میں سامنے آیا تھا جس کے فوری بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دوسرے کیس بھی تصدیق کی تھی۔

بعد ازاں 29 فروری کو اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے ہیں اور مجموعی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری