بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کا عالمی برادری نوٹس لے، مجلس وحدت مسلمین


مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفرنقوی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کا عالمی برادری نوٹس لے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کا تسلسل سے قتل عام اور وحشیانہ مظالم کو فوراً بند کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھارتی مظالم کو مزید برداشت نہیں کیا جائیگا کیونکہ کشمیر کے بعد اب بھارت میں بھی نہتے مسلمانوں کا قتل عام اور مقدس مقامات کی بے حرمتی انتہائی افسوس ناک ہے جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں شدت پسند ہندوں نے مسلمانوں کے خلاف منظم سازش کے تحت قتل عام اور مساجد کی بے حرمتی کا آغاز کردیاہے۔