کرونا وائرس؛ 50 ہزار سے زائد افراد صحت یاب


دنیا بھر میں 76 ممالک میں 93ہزار160افراد وائرس کا شکار ہیں اور 50 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھرمیں کورونا وائرس نے خطرےکی گھنٹی بجادی، وائرس اسی ممالک تک پہنچ گیا، دنیا بھرمیں وائرس سے93 ہزارمتاثر ہیں جبکہ 50 ہزار صحتیاب ہوچکے اور وائرس سے اموات کی تعداد ،3200 سے تجاوز کر گئی ہے۔

جنوبی کوریا میں بھی وائرس نے پنجے گاڑلئےہیں،  جہاں بتیس افراد ہلاک اورتین ہزارسے زائدمتاثر ہیں جبکہ بھارت میں پندرہ اطالوی سیاحوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔

امریکا میں جان لیوا وائرس نو افرادکونگل گیا،تیرہ ریاستوں میں متاثرین کی تعداد ایک سو پچیس ہوگئی، جس کے بعد واشنگٹن اورفلوریڈا سمیت دیگرریاستوں میں ہیلتھ ایمرجنسی لگادی گئی، اسی طرح یورپ میں سب زیادہ اٹلی متاثرہے، جہاں اناسی افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کوروناوائرس کےمزید بارہ کیس سامنےآ گئے، جس کے بعد متاثرین کی تعداد اکیاون ہوگئی، برطانوی حکومت نے کہا ہے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوج طلب کرسکتے ہیں۔

 تیونس، اردن اورسعودی عرب میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ کورونا وائرس کے خلاف عالمی ادارے متحد۔ آئی ایم ایف اورعالمی بینک کا مشترکہ اعلامیہ جاری۔ اعلامیے کےمطابق، کورونا وائرس کےخلاف ممبرممالک کی ہرممکن مدد کریں گے

دوسری جانب برازیل میں ماہرین نےکوروناوائرس کاڈی این اے میپ تیارکرلیا۔ جس سے وائرس کیخلاف ویکسین بنانے میں مدد ملے گی جبکہ عالمی بینک نے کورونا سے نمٹنے کے لیے بارہ بلین ڈالر پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

کورونا وائرس کے خلاف عالمی ادارے متحد ہوگئے ہیں ، آئی ایم ایف اورعالمی بینک نے مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کےخلاف ممبرممالک کی ہرممکن مدد کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس سے 77 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور 400 سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔