کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان


کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 12 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان

عالمی بینک نے مہلک وائرس کورونا سے نمٹنے کے لیے 12 ارب امریکی ڈالر کے پیکیج کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق  کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیےترقی پذیر ممالک کو 12 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔

عالمی ذرائع کا کہناہے کہ عالمی بینک کے سربراہ ڈیوڈمیلپاس کا کہنا ہے کہ ہنگامی امدادی پیکیج میں کم شرح سود کا قرض، امداد اور تکنیکی معاونت شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ  امداد کی تقسیم کے دوران انتہائی غریب ترین اور انتہائی خطرے سے دوچار ممالک کو ترجیح دی جائے گی تاکہ وائرس کے اثرات سے نمٹا جاسکے۔

عالمی بینک کے سربراہ نے مزید کہا کہ  12 ارب ڈالر صحت سے متعلق آلات کی خریداری اور دیگر اقدامات کے لیے ہوں گے۔

اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر حفاظتی آلات کی قلت سے خبردار کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کمپنیوں اور حکومتوں سے وائرس کی جانچ کرنے والے آلات میں 40 فیصد تک اضافے کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک چین سمیت دیگر ممالک میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 90 ہزار سے زائد اس وائرس میں مبتلا ہیں تاہم 50 ہزار سے زائد متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری