کرونا وائرس؛ ایران میں ایک ماہ کے لئے تعلیمی مراکز بند کرنے کا اعلان
اسلامی جمہوریہ ایران نے کرونا وائرس کی وجہ سے ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت سعید نمکی نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے 20 مارچ تک بند رکھنے کا اعلان کیا۔
ایرانی وزیر صحت نے عوام کو نوٹ کے استعمال کو کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور حتیٰ کہ عوام اپنی گاڑیوں میں پیٹرول اور سی این جی بھرواتے وقت بھی گاڑیوں سے باہر نکلنے میں احتیاط کریں اور گاڑی کے اندر رہتے ہوئے ہی گیس بھروائیں۔
خیال رہے کہ کرونا وائرس کے 700 سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ تہران سمیت مختلف شہروں میں کل 107 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور 3ہزار 513 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔
مزید پڑھیں