پاکستان؛ کرونا وائرس کے پہلےمریض یحیی جعفری صحت یاب ہوگئے


پاکستان؛ کرونا وائرس کے پہلےمریض یحیی جعفری صحت یاب ہوگئے

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ6 مریضوں میں سے پہلا مریض یحیی جعفری صحتیاب ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان سندھ حکومت، مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں بتایا کہ سندھ میں کرونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہوچکا ہے۔ صحتیاب ہونے والا مریض کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ علاج کے بعد اس کا کرونا وائرس کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا اور اللہ کے فضل و کرم سے متاثرہ مریض کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔

ڈاکٹروں کی جانب سے کرونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریض کو کل ہسپتال سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ نے صحتیاب ہونے والے مریض اور اس کے اہلخانہ کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بڑی کامیابی ہے۔ کرونا وائرس کو شکست دینے پر انہوں نے اپنی ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ کراچی میں صحتیاب ہونے والے مریض کو 10 روز قبل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور اس کی صحتیابی کے بعد پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 رہ گئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری