ملکی و غیر ملکی پروازیں معطل، سرحدیں بھی بند کردی گئیں


ملکی و غیر ملکی پروازیں معطل، سرحدیں بھی بند کردی گئیں

قومی رابطہ کمیٹی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے 4 اپریل تک اندرون وبیرون ملک ایئر ٹریفک معطل اور دوہفتوں تک مشرقی و مغربی سرحدیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اسلام آباد میں صحافیوں کو قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ 29 مارچ سے چار اپریل تک باہر جانے والی پروازوں پر بھی ممانعت اورایئرتریفک کو بند رکھا ہےجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ رابطہ کمیٹی نے مشرقی اور مغربی سرحد مزید دو ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارت،ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند رہے گی اور اس پابندی کا اطلاق کرتار پور راہداری پر بھی ہوگا۔ اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کےعلاوہ اندرن ملک  پروازیں بھی معطل رہیں گی۔
تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستان آج رات پاکستان پہنچ جائیں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر 7180 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن  میں زیادہ تعداد زائرین کی ہے۔ حکومت کی جانب سےملک میں 14 لیبارٹریزپی سی آرٹیسٹ کی سہولت فراہم کررہی ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کو سب سے مستند مانا جاتا ہے تاہم پی سی آرٹیسٹ کرنےکی درجہ بندی کردی ہے  اس وقت صرف سانس کی بیماری کا علامات رکھنے والوں، کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں وقت گزارنے والوں یا کورونا مریض کے ساتھ وقت گزارنے والوں کو پی سی آر ٹیسٹ کرانا چاہیے۔ لوگ خوف کا شکار ہیں اور اپنے ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں اور سفارشیں کرواتے ہیں،  ٹیسٹ کیلئے سفارشوں سے نقصان ہو گا۔ ہر شخص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کرانا ضروری نہیں۔ تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق چیئرمین نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چین سے 8 ڈاکٹرز کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے، ووہان سےآنےوالی پروازمیں 15وینٹی لیٹرزہوں گے، این ڈی ایم اےنے 679 وینٹی لیٹرز کا آرڈر دیا ہے۔ مختلف ممالک سے وینٹی لیٹرز جلد پہنچ جائیں گے۔ کارگو طیارے سے 30 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ چکی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ  چاہتے ہیں ملک میں لیبارٹریز کی تعداد 40 سے 50 ہو جائے۔ کراچی میں 2 لیبارٹریز بنائی جائیں گی، 2 ٹیسٹنگ مشین آزادکشمیرکےحوالےکردی گئیں، خیبرپختونخوا میں بھی نئی لیبارٹریزبنائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ، گجرات، ڈیرہ اسماعیل خان میں لیبارٹریز بنائی جائیں گی۔ ملک میں لیبارٹریز کی تعداد 14سے 24 تک لےکرجائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری