افغانستان سے ہزاروں افراد پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف
افغانستان سے 80 ہزار سے زائد افراد صوبہ بلوچستان میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 29 مارچ تک افغانستان سے 80 ہزار سے زائد افراد کے داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپرس نیوز کی رپورٹ کے مطابق 29 مارچ تک کوئٹہ ایئرپورٹ سے 12 ہزار 938 افراد، تربت کیچ ایئرپورٹ سے 174، تربت ریدگ پوائنٹ سے 218، گوادر گبد پوائنٹ سے 131افراد پاکستان میں داخل ہوئے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تفتان بارڈر سے صرف 6 ہزار 428 افراد پاکستان میں داخل ہوئے جن کو باقاعدہ قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب چمن بارڈر قلعہ عبداللہ سے 67 ہزار 27،ژ وب بارڈر سے 513، پنج پائی بارڈر سے 2 ہزار 266 جب کہ پشین بارڈر سے 155افراد بلوچستان میں داخل ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا بھرسے آنے والے لاکھوں افراد کہاں ہیں کسی کو پتہ تک نہیں ہے۔
خیال رہے کہ صرف افغانستان سے آنے والے ہزاروں افراد ملک بھر میں پھیل گئے ہیں لیکن شیعہ مخالف سوچ وائرس کی ذمہ داری زائرین پر ڈالنے کی کوششوں سے اب بھی باز نہیں آرہی ہے۔