کورونا وائرس سے بچاو کے لئے مذہبی اجتماع سے اجتناب ضروری ہے، طاہر القادری
کراچی: منہاج القران کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک جان لیوا وبا ہے جس سے بچاؤ کے لیے ہرقسم کے اجتماعات سے گریز کرنے میں حکمت ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اپنے پیغام میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ دین کے احکامات میں وسعت ہے تنگی نہیں، احادیث کے مطابق بارش کے موقع میں گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم دیا گیا۔
طاہر القادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جان لیوا وباء ہے، اجتماع سے گریز کرنے میں حکمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نماز جمعہ کے اجتماع کی اجازت دے دی جائے تو پھر لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔