منجئی عالم بشریت، حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت مبارک ہو


منجئی عالم بشریت، حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت مبارک ہو

قائم آل محمد، منجئی عالم بشریت حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کے مو قع پر تہران سمیت ایران کے تمام شہروں میں سڑکوں اور شاہراہوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔

پندرہ شعبان دو سو پچپن ہجری قمری میں فرزند رسول منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ولادت با سعادت ہوئی۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام سلسلہ عصمت کی چودھویں اور سلسلہ امامت کی بارہویں کڑی ہیں آپ کے والد ماجد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام اور والدہ ماجدہ جناب نرجس خاتون ہیں۔

آپ کے متعلق نبی کریم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے متعدد پیشینگوئیاں فرمائی ہیں- رسول اکرم (ص) فرماتے ہیں قائم میری اولاد میں سے ہوگا اس کا نام میرا نام ہوگا - آنحضرت (ص) نے یہ بھی فرمایا ہے کہ امام مہدی (عج) کا ظہور آخری زمانہ میں ہوگا اور نبی خدا حضرت عیسی علیہ السلام ان کی امامت میں نماز ادا کریں گے۔

 نیمۂ شعبان اور فرزند رسول امام مہدی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر پورے ایران اسلامی کے شہروں، قریوں، مقدس مقامات اور ہر بستی کے گلی کوچوں کو نہایت خوبصورت انداز میں آراستہ کیا گیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق شہرِ قم میں واقع حضرت امام مهدی (عج) سے منسوب مسجد جمکران، حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر، مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام اور شیراز میں امام زادے حضرت شاہچراغ علیہ السلام کے روضات اقدس سمیت ملک کے سبھی مقدس مقامات کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور پورے ملک میں ایرانی عوام اپنے گھروں میں رہتے ہوئے جشن و سرور میں مصروف ہیں اور بہت سے افراد اپنے گھروں کے آس پاس اپنے محلوں میں حفظان صحت اور احتیاطی نکات کا خیال رکھتے ہوئے اپنے دلوں میں موجزن دریائے مسرت کا مختلف شکلوں میں اظہار کر رہے ہیں۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری