پاکستان کا افغانستان سے داعشی رہنما اسلم فاروقی کی حوالگی کا مطالبہ


پاکستان کا افغانستان سے داعشی رہنما اسلم فاروقی کی حوالگی کا مطالبہ

پاکستان نے افغانستان سے تکفیری دہشت گرد اسلم فاروقی کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروقی کے مطابق افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان نے داعشی تکفیری دہشت گرد اسلم فاروقی کی گرفتاری پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔

افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی کے دوران دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

دفتر خارجہ طلبی کے دوران افغان سفیر سے مطالبہ کیا گیا کہ داعش کے دہشتگرد اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلم فاروقی گروپ کی کارووائیوں پر اپنی تشویش سے افغانستان کو آگا ہ کرتا رہا ہے، اس گروپ کی سرگرمیاں پاکستان کے لیے نقصان دہ تھی۔

ڈاکٹر عائشہ فاروقی کے مطابق اسلم فاروقی افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، پاکستان اسلم فاروقی سے تحقیقات کرنا چاہتا ہے، اسلم فاروقی کو افغان حکومت نے 5 اپریل کو گرفتار کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری