صوبہ سندھ میں آج 3 گھنٹے کا مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ
پاکستان کے صوبہ سندھ میں آج 3 گھنٹے کا مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت سندھ نے شہر قائد میں گزشتہ جمعہ کی طرح آج بھی دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج جمعہ کے دن 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا، دن12سے سہ پہر3بجے تک کوئی دکان کھلی گی اور نہ ہی کسی قسم کی ٹرانسپورٹ چلے گی۔
اس کے علاوہ شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی، لاک ڈاؤن خلاف ورزی کے مرتکب افراد کےخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مساجد میں پیش امام، مؤذن اور انتظامیہ کے3سے5افراد کو اجازت ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔
اس سلسلے میں گزشتہ جمعہ حکومت سندھ نے نوٹیفیکشن جاری کیا تھا جس کےمطابق مساجد کھلی ہوں گی مگر صرف مسجد کے خطیب، مؤذن سمیت پانچ افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی، نماز جمعہ سمیت تمام نمازوں کے اجتماعات کی اجازت نہیں دی جائیں گی، لوگ گھر میں نمازادا کریں۔
نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے مقامی ایس ایچ او سے پیشگی اجازت لینی ہوگی، صرف قریبی عزیزوں کوہی جنازے میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز تمام کاروبار لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے تحت بند رہیں گے تاہم ضروری اشیا کی دکانیں ساڑھے تین بجے سے ساڑھے ساڑھے چھ تک دوبارہ کھولی جا سکیں گی۔