جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، انصاراللہ


جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، انصاراللہ

یمنی اسلامی مزاحتمی تحریک انصاراللہ نے سعودی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اسلامی مزاحتمی تحریک  انصار اللہ کے رہنما نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی افواج نے یمن کے خلاف مزید کوئی کارروائی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سعودی اتحادیوں نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ، یمنی اسلامی مزاحتمی تحریک انصاراللہ  کے رہنما، "محمد البخیتی" نے سعودی اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے خلاف کسی بھی اقدام کا فوری جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے یمنی عوام پر پابندیوں اور محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "یمن کے خلاف محاصرے کے نقصانات اس ملک پر فوجی حملوں کے نقصانات سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پائدارجنگ بندی کے لئے یمن کے خلاف جاری محاصرے کا خاتمہ ضروری ہے۔

البختی کا کہناہے کہ سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے نام پر دنیا کو دھوکہ دینے کی کوشش کی ہے، سعودی حکام جنگ بندی کی پاسداری نہیں کرسکتے۔

 

البخیتی نے المیادین نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کو متنبہ کیا کہ اگر وہ یمن پر حملہ کرتا رہے گا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کرے گا ، تو آنے والے دنوں میں سعودی فوجی جارحیت اور سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی اتحادی ممالک الحدیدہ میں کشیدگی اور جھڑپوں کو بڑھاتے ہیں تو وہ سب سے زیادہ خسارے میں پڑیں گے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری