وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب


وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کااہم اجلاس آج ہو گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاون میں جزوی نرمی پربھی غور ہوگا،نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں لاک ڈائون میں مزید توسیع کا فیصلہ ہوگا۔
مقامی ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کااہم اجلاس آج ہو گا،اجلاس میں سول و عسکری قیادت سمیت وفاقی وزرابھی شرکت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب مزید10 دن کیلئے لاک ڈاﺅن کی تجویز پیش کرے گا،اس کے علاوہ14 اپریل کے بعد تعمیراتی شعبہ کھولنے کیلئے حتمی فیصلے پر بھی مشاورت ہو گی۔
اجلاس میں کراچی سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کافیصلہ بھی متوقع ہے،سندھ لاک ڈاﺅن میں مزید سختی کا خواہش مندہے جبکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا نے بھی سفارشات تیار کرلیں۔
اجلاس میںلاک ڈاﺅن میں نرمی یا سختی سے متعلق مشاورت سے فیصلے ہوں گے، اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان خود فیصلوں کا علان کریں گے۔