بیرون ملک سے آنیوالے ہر شہری کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے: وزیر صحت سندھ
صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بیرون ملکوں سے آنے والے ہر پاکستانی کا کورونا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہاکہ عمان سے آنے والے 130 افراد کا کورونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل جمع کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، نتائج آنے تک ان افراد کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جن افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئیں گے ان کا علاج محکمہ صحت سندھ کی طرف سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت نے بیرون ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کی اجازت دی ہے جس کے لیے قومی ائیرلائن نے آپریشن شروع کردیا ہے۔