سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ


سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 762 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں چار مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کر چکی ہے.
سعودی عرب میں بروز جمعہ کورونا وائرس کے 762 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، متاثرین کی کل تعداد 7،142 ہوگئی ہے، وزارتِ صحت کے ترجمان نے جمعہ کو ریاض میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صحت یاب افراد کی تعداد 1،049 ہے جبکہ 4 مزید اموات کے بعد وفات پانیوالے87 ہوگئے ہیں.
مکہ مکرمہ میں کورونا کےسب سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ان کی تعداد 325 ہے، مدینہ منورہ میں197، جدہ میں 142 جبکہ ریاض میں 24 کیسز سامنے آئے ہیں۔
غیرسرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے دسیوں ہزار مریض ہیں حکام نامعلوم وجوہات کی بنا پر حقایق چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سعودی شہری مجتہد نے حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عوام کو حقایق نہیں بتا رہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری