پاکستان نے گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دے دی


پاکستان نے گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دے دی

حکومت پاکستان نے گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دیدی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت تجارت نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گوادرآنیوالا بلک کارگوعالمی معیارکو مدنظررکھ کر افغانستان روانہ کیا جائیگا، گوادر بندرگاہ کے ذریعے جانے والے افغان ٹرانزٹ کے ٹرک مکمل طورپرسیل ہوں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق گوادرپورٹ سے افغان کارگو کے ٹرکوں پرٹریننگ سسٹم نصب ہو گا، افغانستان کے لیے گندم ،چینی اورکھاد کی بلک کارگو باونڈڈ کیریئر میں لے جانے کی اجازت ہو گی۔
بلک کارگو کی اجازت ایف پی سی سی آئی ،پاک افغان مشترکہ تجارتی چیمبر اور دیگر اشتراک داروں کی درخواست پر دی گئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری