سعودی عرب میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا


سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10,484 ہو گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1122 نئےمریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ملک میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10,484 ہو گئی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 6 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد مرنے والے مریضوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے۔
سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کورونا سے 1490 مریض صحت یاب ہو کر گھروں میں جا چکے ہیں۔
خیال رہے کہ غیرسرکاری ذرائع کا کہناہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے حکام اصل تعداد بتانے سے گریزاں ہیں۔ 
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں مریضوں کی تعداد چوبیس لاکھ سے بڑھ گئی جب کہ ایک لاکھ پینسٹھ ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں ہیں اورچھ لاکھ 32 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔