مکہ مکرمہ کی آبادی کا 70 فیصد حصہ کورونا وائرس میں مبتلا، خوفناک انکشاف


مکہ مکرمہ کی آبادی کا 70 فیصد حصہ کورونا وائرس میں مبتلا، خوفناک انکشاف

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کی آبادی کا 70 فیصد حصہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو سکتا ہے۔

   تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 20 لاکھ شہریوں میں وائرس موجود ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے 25 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 175 ہے۔ جبکہ آزاد ذرائع کا کہناہے کہ سعودی حکام اصل حقایق کو چھپا رہے ہیں۔

طبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اعلانیہ تعداد سے زیادہ افراد کورونا میں مبتلا ہیں اور سعودی وزارت صحت کے اندازوں کے مطابق جون میں متاثرین کے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔

غیرملکی ذرائٰع کے مطابق، پہلے تو متاثرین کا علاج سرکاری ہسپتالوں میں کیا جا رہا تھا لیکن اب نئی ہدایات دی گئی ہیں کہ مریضوں کا علاج نجی ہسپتالوں میں کیا جائے کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں اب جگہ نہیں رہی۔

سعودی عرب نے کورونا کیخلاف اقدامات کے طور پر مکہ اور مدینہ میں 2 اپریل کو 24 گھنٹوں کے کرفیو کا اعلان کیا تھا، کرفیو میں 26 اپریل کو نرمی کی گئی تاہم مکہ میں پابندیاں برقرار ہیں۔ ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ اگر کیسز کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا تو ملک کے دیگر حصوں (گورنریٹس) میں بھی مکمل لاک ڈاﺅن کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جدہ میں 500 بستر پر مشتمل ایک نیا ہسپتال قائم کیا گیا ہے جبکہ دو مزید ہسپتال بھی بنائے گئے ہیں تاکہ بڑھتی تعداد کا مسئلہ حل کیا جا سکے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری