عراق؛ تکفیری دہشت گردوں کا حملہ پسپا، متعدد داعشی ہلاک


عراقی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرکے متعدد داعشی درندوں کوہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے صوبہ صلاح الدین میں داعشی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا کرمتعدد تکفیریوں کو ہلاک کردیاہے۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ  حشد الشعبی کے جوانوں نے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں داعش کے متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

خیال رہے کہ الحشد الشعبی نے صوبہ نینوا میں داعش کے 15 دہشتگردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

عراق کے مختلف علاقوں میں اب بھی داعشی عناصر موجود ہیں جو وقفے وقفے سے دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

عراق اور شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔