بہت جلد ملک بھرسے داعش کا خاتمہ کیا جائے گا، عراقی وزیراعظم


بہت جلد ملک بھرسے داعش کا خاتمہ کیا جائے گا، عراقی وزیراعظم

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملک بھر سے تکفیری گروہ داعش کا خاتمہ کیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈروں سے ملاقات کے دوران کہا تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔
الفرات نیوز نے خبر دی ہے کہ مصطفی الکاظمی نے کہا تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خاتمے کا فیصلہ ہوچکا ہے، حشد الشعبی کے جوان مسلح افواج کے ساتھ مل کر اس مرحلے کو اختتام تک پہنچائیں گے۔ 
کاظمی نے حشد الشعبی کے کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حشد الشعبی ایک قانون فورس نے جو 2016 میں باقاعدہ ملکی فوج کا حصہ بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2016میں حشد الشعبی کو سرکاری فوج کا حصہ تسلیم کرلیاگیا ہے۔ 
کاظمی نے کہا ہے بعض شرپسند حشد الشعبی اور حکومت کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
 عراقی وزیراعظم نے کہا کہ حشد الشعبی کی بنیاد دینی مرجع  آیت اللہ سید علی سیستانی کے فتوے کی بناء پر رکھی گئی ہے اور ملکی دفاع میں اس کا اہم کردار ہے۔
عراقی وزیراعظم نے حشد الشعبی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حشد الشعبی قانونی طور پر سرکاری فوج کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ عراق میں موجود تکفیری دہشت گردوں کی امریکا، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک حمایت کررہے ہیں۔ امریکا حشد الشعبی کو غیرقانونی قرار دے کر اس کے خلاف کارروائی کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ماہرین عراقی وزیراعظم کی حشد الشعبی کے کمانڈروں سے ملاقات کو امریکا کے لئے سخت دھچکا قرار دے رہے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری