کورونا؛ پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا 20 واں ملک


کورونا؛ پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا 20 واں ملک

کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا 20 واں ملک بن گیا ہے، اب تک 42,125 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، یہ وبا اب تک 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 42,125 افراد متاثر ہو چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 903 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں 318، سندھ 277، پنجاب 260، بلوچستان 36، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اموات ہوئیں ہیں۔
پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلقہ اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 4 فی صد ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی 191 ہے۔ ملک میں 111 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 1,758 ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 29 ہزار 300 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1,974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 11,922 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید تیس اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 318 ہے، اس کے بعد سندھ میں 277 اموات، پنجاب میں 260 اموات، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7، جب کہ گلگت بلتستان میں 4 اموات ہوئیں۔
سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 16,377 ہو گئی، پنجاب میں 15,346 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 6,061، بلوچستان میں 2,692، اسلام آباد میں 997 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 540 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 112 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 13 ہزار 925 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 3 لاکھ 87 ہزار 335 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ پنجاب میں 4,918 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، سندھ میں 4,209 مریض، خیبر پختون خوا میں 1,783 مریض، بلوچستان میں 454 مریض، گلگلت بلتستان میں 368 مریض، اسلام آباد میں 113 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 77 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری