پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، شاہ محمود قریشی
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگی جنون میں مبتلا نہیں ہونا چاہتا لیکن بھارت نے کوئی حماقت کی توبڑےمناسب جواب کیلئےمنتظر رہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے میں بہت بڑی ڈیولپمنٹ ہوئی ہے، افغانستان کے مسئلے پر سیاسی ڈیولپمنٹ درکار ہے، افغانستان کےاندرون مسائل کی وجہ سےامن عمل رک گیاتھا، کل اشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ میں معاہدہ ہواہے ، دعاگو ہیں افغان قیادت ملکرمعاملات کےحل میں تعاون کرے گی۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کی بھرپور مدد اورتائید کرتے رہیں گے، پچھلے دنوں افغانستان کےدہشتگردی کے افسوسناک واقعات ہوئے۔
مقبوضہ کشمیر سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر میں توقع تھی کوروناکےبعدبھارتی رویےمیں تبدیلی آئیگی، توقع تھی مقبوضہ کشمیر پر پابندیوں میں نرمی ہوگی،بدقسمتی سےایسا نہ ہوا، ہندوستان کورونا کی آڑ میں اپنےعزائم کو فروغ دےرہا ہے اور غیرمتعلقہ لوگوں کو جائیداد خریدنےکی اجازت دےرہاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہرفورم پر مسئلہ کشمیر کواٹھایا اورمذمت کی ہے ، ہندوستان اپنے عزائم کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، پاکستان جنگی جنون میں مبتلا نہیں ہونا چاہتا، بھارت نےفروری میں ایک حرکت کی اس کا مناسب جواب بروقت ملا،بھارت نے کوئی حماقت کی توبڑےمناسب جواب کیلئے منتظر رہے۔
کورونا کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہا کہ کوروناصورتحال سےکسی سیکٹرنےنکالناہےتووہ زراعت ہے، پیڑولیم منصوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی دیکھی گئی، کسانوں کو کھاد کی قیمتوں میں ریلیف دیں گے۔
افغان طالبان سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طالبان کی قیادت کا رویہ ذمہ دارانہ ہے، انٹرافغان کا ڈائیلاگ شروع ہوجاتا ہے تو بہتری آئےگی۔