ایران؛ کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال؛ مزید 1 ہزار 787 افراد میں وائرس کی تشخیص


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھرکے مختلف شہروں میں مزید1ہزار787 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزرات صحت کے ترجمان کیانوش جهانپور کا کہناہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں مزید 1ہزار787 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 1لاکھ 39ہزار511 ہوگئی ہے۔
جہانپور نے مزید کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 57 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور اب تک اس وبا سے وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 7ہزار508 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 1لاکھ 9ہزار افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 2ہزار526 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
جہانپورکا کہناہے کہ اب تک ملک بھر میں 8لاکھ37ہزار90 افراد کا ٹسٹ کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیرپر سختی سے عمل کیا جائے۔ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو یہ وبا مزید تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔