ہزارہ ٹائون کا پر تشدد واقعہ قابل مذمت ہے، مجلس وحدت مسلمین

ہزارہ ٹائون کا پر تشدد واقعہ قابل مذمت ہے، مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء سابق صوبائی وزیر سید آغا رضا نے ہزارہ ٹاون میں پیش آنیوالے پرتشدد واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، واقعے کے شفاف تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے، واقعے کی آڑمیں لوگوں کو مشتعل کرکے پوری ہزارہ برادری کو ٹارگٹ کرنا درست نہیں، سیاسی و سماجی رہنماوں سمیت علماء کرام ، صحافی و دیگر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے آگے بڑھ کر معاملے کو حل کرکے شہر میں امن و محبت کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ارباب لیاقت علی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔ 
انہوں نے ہزارہ ٹاون میں پرتشدد واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل اچھا اقدام ہے۔
کوئٹہ بلوچ ، پشتون ، سندھی اور ہزارہ برادری سمیت دیگر اقوام کا گلدستہ ہے ۔یہاں کے امن و امان اور رواداری کو بحال رکھنے کیلئے علماء کرام ، سیاسی جماعتوں و دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ اور پشتون برادری نے ہمیشہ صبروتحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا ہےکسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں قانون نافذ کرنیوالے ادارے معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائیں۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری